انیس مئی کو پارلیمنٹ الیکشن ہیں اب تک تیس اُمیدواروں نے بیالیس فارم داخل کیا تھا آج چھان بین کے دوران بائیس اُمیدواروں کے فارم درست رہے جبکہ اٹھ اُمیدواروں کے فارم رد کر دئیے گئے ان میں تیسرے اہم امیدوار ونچت اگھاڑی کے عبدالرحمان کا بھی فارم رد ہو گیا انہوں نے گزشتہ دنوں سی اے اے کی وجہ سے اپنے ضلع ایس پی عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا مگر حکومت نے استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا اور انہوں نے امیدواری فارم داخل کیا کوئی سرکاری ملازم الیکشن نہیں لڑ سکتا اس لئے ان کا فارم رد ہوگیا حالانکہ عبدالرحمان نے ہائی کورٹ میں اسٹ آرڈر کے لئے بھی کوشش کی تھی مگر اسٹے نہیں مل سکا اب مقابلہ کانگریس اور بی جے پی میں ہے ونچت کا فارم رد ہونے سے سیکولر امیدوار کو تقویت ملے گی بھامرے کو ووٹ تقسیم نا ہونے سے نقصان ہو سکتا ہے اب ممکن ہے کہ ونچت آمین فاروق کی حمایت کردے مگر ابھی کوئی واضح فیصلہ نہیں آسکا بتاتے ہیں کہ شوبھا تائی کا بھی فارم رد ہوتے ہوتے بچا اگر ایسا ہو جاتا تو بھامرے کی جیت یقینی تھی اب سیکولر امیدوار کی جیت ممکن ہے اگر اقلیتوں نے بھرپور ووٹنگ کی تو بہر حال آگے آگے دیکھئے ہوتا کیا ۔۔۔۔
ونچت کے عبدالرحمان کا فارم رد اب مقابلہ تائی اور بھامرے میں
مئی 04, 2024
دھولیہ لوک سبھا الیکشن تیس اُمیدواروں میں سے بائیس پاس آٹھ کے فارم رد