*آپ کِرانہ دکان پر، یارن مارکیٹ میں، کپڑا مارکیٹ میں، بھاجی پالا مارکیٹ میں، گوشت خریدتے وقت، زمین پلاٹ خریدتے وقت اور دیگر سودوں میں ایک پیسے کا نقصان برداشت نہیں کرتے۔*
*لیکن آپ کے ٹیکس سے چل رہی کارپوریشن میں بیت المال سے کروڑوں کی لوٹ مار کیسے برداشت کر لیتے ہو، اتنے بڑے نقصان کو آخر کیسے نظر انداز کردیتے ہو؟*
*ٹینڈرنگ پروسس پر اتنا بڑا خرچ بتانے کے بعد آخر 100 کروڑ کا ٹینڈر اُسی کمپنی کو دیا گیا جس سے افسران اور لیڈران کی سانٹھ گانٹھ ہے، مطلب 70 لاکھ خرچ بتانے میں بڑی بدعنوانی شامل ہے۔*
*نہ جانے بدعنوان لیڈروں میں ورکروں کو کیا نظر آتا ہے؟ ایک طرف ہر دن شہر کی بدحالی کا رونا روتے ہیں دوسری طرف اس بدحالی کی وجہ بننے والے لیڈران کیلئے دل و جان نچھاور کرتے ہیں۔ حقیقت میں سب خود ہی کنفیوز ہیں۔*
*شہر کی صحیح معنوں میں تعمیر و ترقی چاہتے ہو تو بدعنوان اور نااہل لیڈروں کی جی حضوری اور چاپلوسی ہمیں چھوڑنی ہوگی ورنہ قیامت آجائے گی شہر نہیں سُدھرے گا۔*
*ہمارا یہی موقف ہے کہ اگر کوئ ایک ایماندار ہوتا تو باقی سب جیل میں ہوتے۔ ٹھیکیدار اور سیاسی لیڈران سینکڑوں کروڑ کی نامی اور بے نامی جائیدادوں کے مالک بنے بیٹھے ہیں، بغیر کسی بزنس اور کاروبار کے وہ 50-50 لاکھ کی گاڑیوں میں گھومتے ہیں، دوسری طرف ان کے پریشان حال حمایتی اور ورکرز دل و جان سے دن رات ان کی فضول حمایت اور جی حضوری میں اپنی زندگی صرف کر رہے ہیں۔*
*اپنے گھر والوں سے اور اپنے خاندان سے زیادہ عزیز انہیں وہ لیڈران ہیں جنہوں نے شہر کو اس حال میں لا کر چھوڑ دیا ہے۔ سیاسی سازشوں کا شکار بننے اور بار بار بے وقوف بننے سے عوام کو اب پرہیز کرنا ہوگا، غفلت اور بزدلی کی نیند ہمیں جاگنا ہوگا، نیا محاذ بنانا ہوگا اور اس کا ساتھ دینا ہوگا۔*
*فورتھ فرنٹ ٹیم*
کلیم یوسف عبداللہ
(گرین مالیگاؤں ڈرائیو)
۔🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳
فورتھ فرنٹ تحریک سے جڑنے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
Link: