تحقیق کے مطابق صبح جلدی اٹھنے والے افراد ہمیشہ ذہنی دباؤ سے محفوظ رہتے ہیں جبکہ رات کو دیر سے سونے اور صبح تاخیر سے اٹھنے والے افراد ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں اور وہ مختلف بیماریوں کی زد میں رہتے ہیں۔
آنکھ کھلنے پر بھی بہت دیر تک بستر پر لیٹے رہنا صحت مند رویہ نہیں ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ صبح جلدی اٹھنے کی عادت کو اپنائیں، صبح سویرے جاگنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہو گا یہ آپ کا دن بڑا ہوجائے گا اور آپ کئی کام آسانی کر سکیں گے ساتھ ہی صحت بھی بہتر رہے گی۔
دن کے آغاز پر اگرنیم گرم پانی سے نہا لیا جائےتو یہ ایک خوشگوار احساس فراہم کرتا ہے، اور ورزش کے بعد نہانا تو اور بھی فائدہ مند ہے۔ اس طرح دن کا آغاز مثبت انداز سے ہوگا جو آپ کو دن بھر چاک و چوبند رکھے گا۔
چار لاکھ افراد کی زندگی پر تحقیق کی گئی جو رات دیر سے سوتے اور صبح تاخیر سے بیدار ہوتے تھے۔ وہ زیادہ تر ذہنی دباؤ میں مبتلا پائے گئے جبکہ ان میں اضطرات اور افسردگی کی کیفت طاری تھی۔
ایک بھرپور دن کے آغاز کے لئے ناشتہ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ یہ نہ صرف ایک اچھی صحت کے لئے ضروری ہے بلکہ دن بھرکے لئے توانائی کے حصول کا سب اہم ذریعہ بھی ہے۔
صبح جلدی اٹھنے کے باعث آپ رات کو جلدی سوئیں گے اور اگلے دن جلدی اٹھیں گے ۔ اس عمل سے آپکے صبح جلد اٹھنے کی عادت پختہ ہوسکتی ہے، اس سے آپکی نیند کا معیار بہتر ہوسکتاہے اور آپ صبح میں قدرتی طور پر نیند پوری ہونے کے باعث آرام سے بیدار ہوسکتے ہیں۔جب آپ صبح جلدی اٹھ کر دن بھر اپنے کاموں میں مشغول رہیں گے تو رات کی پر سکون نیند اگلے دن کے لئے پھر سے تازہ دم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔