بروز منگل 16 اپریل 2024 اورنگ آباد میں بہو جن سماج پارٹی کے مہاراشٹر کے صدر ایڈوکیٹ پرمیشور گونارے صاحب نے دھولیہ، مالیگاؤں کے بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار ظہور بھائی زم زم سے انٹرویو لیا،انٹرویو کے بعد مہاراشٹر صدر نے ظہور بھائی زم زم سے کہا کہ آپ الیکشن لڑنے کی تیاری پوری طاقت کے ساتھ شروع کردیں، ساتھ ہی دھولیہ مالیگاؤں بہوجن سماج پارٹی کے تمام ذمہ داران کو کہا کہ دھولیہ مالیگاؤں حلقے سے ظہور بھائی زم زم کو امیدواری دے رہے ہیں اس لیے آپ لوگ ظہور بھائی زم زم سے جُڑکر پرچار شروع کردیں اس موقع پر مالیگاؤں اور دھولیہ کے بہوجن سماج پارٹی کے اہم ذمہ دارن میں شانتا رام تائڑے، نتن شینگ، کھنّہ مورے ،رمیش نکم ،پروین مَگرے، دلیپ گاؤلی ،کیلاش کاچرے، سُمیت پوار،راہل سونونے،موہن باگُل، علی حسن بھائی ،شفیق بلڈر وغیرہ بھی موجود تھے*
*بہوجن سماج پارٹی نے مالیگاؤں دھولیہ لوک سبھا امیدوار کا انٹرویو لیا*
اپریل 18, 2024